ابنا: وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ ميانمار کے واقعات سے پورے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھيس پہنچي ہے -انہوں نے ميانمار کے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندوں کے حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ايسے غير انساني سلوک کي سختي کے ساتھ مذمت کرتے ہيں-ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ميانمار کے واقعات کے اصل حقائق کا پتہ لگانے اور مسلمانوں کے خلاف حملوں ميں ملوث عناصر کو سزا ديئے جانے کا مطالبہ کيا ہے -
انہوں نے اميد ظاہر کي کہ حکومت ميانمار اسلامي تعاون تنظيم کے رابطہ گروپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گي تاکہ مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منصوبہ بند حملوں کے اعادے کو روکا جاسکے-
.......
/169